کس جانور کی ہیں ہڈیاں ناکارہ، کس کے ہیں جوڑ طاقتور؟

Mar 01, 2023 | 10:30:AM
ہاتھی، شیر ہو یا چیتا، پرند ہوں یا چرند قدرت کی یہ مخلوق لنگراتے ہوئی بلکل بھی اچھی نہیں لگتی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہاتھی، شیر ہو یا چیتا، پرند ہوں یا چرند  قدرت کی یہ مخلوق لنگڑاتے ہوئی بلکل بھی اچھی نہیں لگتی، دنیا بھر میں سینکروں ہسپتال جانوروں کے علاج کیلئے موجود ہیں لیکن ایشیا اور افریقہ میں جانوروں کی ہڈیوں کو جوڑنے کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان ممالک میں خیال کیا جاتا ہے کہ جانوروں کی ہڈیاں سخت ہونے کے باعث جڑ نہیں سکتی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نیشنل لائبریری آف سائنس کے محققین نے جانوروں کے ڈھانچوں پر طویل تحقیق کی ہے جس میں انکشاف ہوا کہ جنگلی جانوروں کی ہڈیاں ٹوٹنا ایک حقیقت ہے اور اکثر جانوروں کی ہڈیاں کم عمری میں ہی ٹوٹ جاتی ہیں۔ جن کا اگر خیال نہ رکھا جائے تو ہڈیاں  جڑنے میں ایک طویل وقت لگ سکتا ہے۔

جانوروں کے بچپن میں ٹوٹنے والی ہڈیوں کو 4 جب کے جوانی میں ٹوٹنے والی ہڈیوں کو 8 سے 10 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

اینیمل سرجری کلینک بلینکس نے مختلف جانورں کی ہڈیاں جوڑنے کے عمل پر ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق شیر کی ہڈیاں بچپن میں جڑنے میں 5 ،جوانی میں 9 جبکہ بڑھاپے میں 11 سے 13 ہفتے لیتی ہیں۔

ضرور پڑھیں :خواجہ سرا ؤں کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

سب سے کم وقت میں کتے اور بلی کی ہڈیاں ٹھیک ہوتی ہیں جو 4 سے 6 ہفتوں میں بالکل درست مقام پر آجاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گدھا وہ واحد جانور ہے جس کی ہڈی اگر ٹوٹ جائے تووہ 10 سے 14 ہفتوں میں ٹھیک ہوتی ہے۔ 

اسی طرح سخت جان جانور گھوڑے اور ہاتھی کی ہڈیاں 6 سے 9 ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔

سائنس ڈائریکٹر یٹ کی رپورٹ کے مطابق گدھے کے دماغ کوعموماً مضبوط تصور کیا جاتا ہے جس کے زخم 8 سے 10 دن میں ٹھیک ہوجاتے ہیں مگر سائنس دان اس بات پر حیران ہیں کہ گدھے کی ہڈیاں تاخیر سے کیوں جڑتی ہیں ؟اور اسے سامان اٹھانے کے قابل ہونے میں  9 سے 10 ماہ سے زائد کا عرصہ آخر کیوں درکار ہوتا  ہے۔