اڑتے ہیلی کاپٹر پر نوجوان کا انوکھا کارنامہ؛ ویڈیو منظر عام پر

Mar 01, 2022 | 13:22:PM
ہیلی کاپٹر کے ساتھ لٹکتے نوجوان کی ویڈیو
کیپشن: نوجوان کی ویڈیو(انسٹاگرام تصویر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد)سوشل میڈیا پر ایک نوجوان شہری کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،اڑتے ہیلی کاپٹر پر ایسا کارنامہ سرانجام دیاکہ اس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق ہم دیکھتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لئے اکثر لوگ جم جوائن کرتے ہیں تو کوئی صبح سویرے پارکوں کا رخ جہاں وہ مختلف اقسام کی ورزش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ مگر اس سے قبل آپ نے ایسا نہیں دیکھا ہوگا کہ ایک نوجوان خود کو تندرست رکھنے کے لئے ایک ہیلی کاپٹر کے سہارے ایکسرسائز کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر آئے روز ایسی متعدد ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جو صارفین کو سوچنے اور داد دینے پر مجبور کردیتی ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں ایک امریکن شہری نے اڑتےہیلی کاپٹر پر منفرد کارنامہ سرانجام دیتے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔شہری رومن سحرادیان نے ہیلی کاپٹر پر ایک منٹ میں 23 'پُل اَپ' لگاتے سب کو حیران کردیا۔

انسٹاگرام پر گنیز ورلڈ ریکارڈز بنے پیج پر اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا، نوجوان نے جہاز سے درمیانی ہوا میں لٹکتے مہارت سے پل اپس کا مظاہرہ کیا۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ' رومن سحرادیان نے ایک منٹ میں ہیلی کاپٹر کے ساتھ زیادہ 23 پل اپ لگائے۔

ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ کمنٹس سیکشن میں ملے جلے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔