سینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرکیساہوگا؟الیکشن کمیشن آج فیصلہ نہ کرسکا

Mar 01, 2021 | 21:58:PM
سینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرکیساہوگا؟الیکشن کمیشن آج فیصلہ نہ کرسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرکیساہوگا؟الیکشن کمیشن آج فیصلہ نہ کرسکا،الیکشن کمیشن نے کل سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشاورت کافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن قابل شناخت یاخفیہ بیلٹ پیپرزبنانے کافیصلہ کرےگا،الیکشن کمیشن میں بیلٹ پیپرسے متعلق مختلف تجاویززیرغور ہیں،ذرائع کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعدبیلٹ پیپرزچھاپے جائیں گے،الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کیلئے 2600 بیلٹ پیپرزچھاپے گا۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق ریفرنس پر سپریم کورٹ نے محفوظ رائے آج سنائی ہے جس میں الیکشن کمیشن کوشفاف انتخابات یقینی بنانے کاحکم دیا گیا ہے۔