برطانوی فوج کے سربراہ کی سیکرٹری دفاع حمود الزمان خان سے ملاقات

Jun 01, 2023 | 14:23:PM
برطانوی فوج کے سربراہ کی سیکرٹری دفاع حمود الزمان خان سے ملاقات
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) برطانوی فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزماں خان سے وزارت دفاع میں ملاقات کی۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یہ دورہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملاقات میں دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون سے متعلق امور زیر بحث آئے اور برطانوی جنرل نے علاقائی امن کو برقرار رکھنے میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف، جنرل سرپیٹرک سینڈرز برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون کے معاہدے کے حصے کے طور پر 5 روزہ دفاعی مصروفیات کے دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

پاکستان اور برطانیہ کے فوجی تعلقات اور دوستی کی گہرائی اور گرمجوشی، جس کی بنیاد مشترکہ تاریخ اور ’لیونگ برج‘ ڈائیسپورا روابط ہیں، برطانیہ کی جانب سے بہت قدر کی جاتی ہے۔ موجودہ دفاعی تعلقات میں برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ، ایڈوانس کمانڈ اینڈ سٹاف کورس اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز میں تربیت حاصل کرنے والے پاکستانی افسران شامل ہیں۔

جنرل سر پیٹرک سینڈرز کا یہ دورہ پاکستان کے تباہ کن سیلاب کے تقریباً ایک سال بعد آیا ہے جس نے ملک کا تقریباً ایک تہائی حصہ ڈوب گیا اور اندازے کے مطابق 33 ملین افراد متاثر ہوئے۔