وفاقی بجٹ2023-24: پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کیلئے بھاری فنڈز رکھنے کی تیاری

Jun 01, 2023 | 11:12:AM
وفاقی بجٹ2023-24: پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کیلئے بھاری فنڈز رکھنے کی تیاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی بجٹ 2023-24 میں پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کیلئے بھاری فنڈز رکھنے کی تیاریاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 89 ارب روپے رکھنے، جاری سال کے اصل بجٹ کے مقابلے پارلیمنٹرینز منصوبوں کیلئے 19ارب اضافے اور نئے مالی سال آبی وسائل کے منصوبوں کیلئے99 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کیلئے70 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔ بعد ازاں پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کا بجٹ111 ارب روپے تک بڑھادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی فلاحی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے: محسن نقوی 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں این ایچ اے کیلئے 92 ارب روپے رکھنے، نئے مالی سال ضم شدہ اضلاع کیلئے 55 ارب روپے کابجٹ رکھنے، بجٹ میں بجلی کے منصوبوں کیلئے51ارب روپے مختص کرنے، بجٹ میں ایچ ای سی کے منصوبوں کیلئے44 ارب روپے مختص کرنے اور بجٹ میں ریلویز کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے32 ارب روپے رکھنے کی تجاویز دی گئیں۔

علاوہ ازیں فنڈز کی یہ تجاویز 700ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کےحساب سے تیار کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ترقیاتی بجٹ کاحجم 900ارب روپے ہونے پر فنڈز میں10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔