NLEامتحانات کا فیصلہ واپس لیا جائے، ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا

Jul 01, 2021 | 12:50:PM
NLEامتحانات کا فیصلہ واپس لیا جائے، ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کا این ایل ای امتحانات لینے کے خلاف احتجاج،مظاہرین نے مری روڈ کو بلاک کرکے دھرنا دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وائے ڈی اے کے احتجاج کے باعث راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک بلاک ہوگئی، احتجاج کے دوران مرد و خواتین ڈاکٹرز کی نعرہ بازی ، احتجاج میں راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹرز شریک ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم این ایل ای امتحانات کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے این ایل ای امتحانات کی واپسی کا فیصلہ نہ لیا تو اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے  ۔ وائے ڈی اے کے مطابق نیشنل لائسسنگ ایگزام کو ہاؤس جاب کے لئے لازمی قرار دینا غلط ہے،  ڈاکٹرز پہلے ہی 5پروفیشنل ایگزام دے کر آتے ہیں،این ایل ای کے نام پر اضافی امتحان کسی صورت گوارا نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم