اداکار شہریار منور کی پیشکش فلم "بڈھی گھوڑی لال لگام" ریلیز

Jan 01, 2024 | 12:27:PM
اداکار شہریار منور کی پیشکش فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لالی ووڈ کی نئی فلم ریلیز کردی گئی ۔اس فلم کو اداکار شہر یار منور نے ڈائیریکٹ کیا ہے۔

شہریار منور اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب وہ فلم ڈائیریکشن میں قدم رکھ چکے ہیں،اداکاری اور ہدائتکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ بڈھی گھوڑی لال لگام فلم کی ہدایات شہر یار منور نے دی ہیں جو  کہ ایک منفرداور انٹرٹینمنٹ سے بھر پور فلم ہے۔


 شہریار منور کی اپنی ڈایئریکٹ کی گئی ٹیلی فلم ’بڈھی گھوڑی لال لگام‘ ایک نجی چینل پر ریلیز کی گئی جس کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی, اس فلم کی کہانی باقی فلموں سے مختلف تھی جس کی وجہ سے اسے بہت پسند کیا گیا یہ فلم ایک بزرگ جوڑے کی محبت کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔

انسٹا گرام پر پوسٹ میں  شہریارمنور نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھیوں کی محبت اور حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ  "ہماری محنت، 'بڈھی گھوڑی لال لگام' کو اتنا پیار اوراسے پسند کرنےکے لیے آپ سب کا شکریہ۔ مجھےمیرے دوستوں اور مداحوں نے بہت سے میسجز بھیجے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،ا س سب کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔

شہریار منور نے انسٹاگرام پر فلم کی شوٹ کی تصاویر  بھی شیئر کیں اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ فلم  کے مرکزی کردار میں سلمان شاہد،سیمی راحیل، بہروز سبزواری ،ہما نواب،ثروت گیلانی،احسن خان  شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے بھی فلم میں مختصر کردار ادا کیا۔

’بڈھی گھوڑی لال لگام‘ میں60 کی دہائی کا ایک جوڑا  جہانگیر (شاہد) اور زوبی (راحیل) دکھایا گیا جنہوں نے اپنی زندگی اپنے بچوں، عائشہ اور کریم کی پرورش کے لیے وقف کر دی، جب ان کے بچے بڑے ہو جاتے ہیں اور اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہو جاتے ہیں  تو وہ دونوں میاں بیوی اپنی خوشی کو ترجیح دیتے ہیں اور ایک غیر روایتی اور لاپرواہ طرز زندگی کو اپناتے ہیں، جو ان کی اولادکو پسند نہیں آتا۔

 یہ ٹیلی فلم بڑی مہارت سے آزاد زندگی گزارنے والے بزرگ شہریوں کے ساتھ منسلک ہیں جو کہ یہ بیان کرتی ہیں کہ محبت میں کوئی عمر کی قید نہیں۔یہ ٹیلی فلم  مزاحیہ اور دل دہلا دینے والے لمحات پر مبنی ہےاور اس فلم کو تمام ناقدین نے بہت سراہا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں شہریار منور مزید کامیاب فلمیں ڈایئریکٹ کر یں گے۔