پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

Jan 01, 2021 | 21:24:PM
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کے فہرست کا تبادلہ،تفصیلات کے مطابق ہر سال دونوں ملک اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہیں،اس لئے 2021کے آغاز پر ہی دوطرفہ معاہدے کے مطابق دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کو اپنی ایٹمی تنصیبات سے آگاہ کیا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستانی حکام نے دوپہر 11بجے دفترخارجہ میں اپنی تنصیبات کی فہرست انڈین ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی اسی طرح اسی وقت دہلی میں بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر کو اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرست دی۔واضح رہے کہ دونوں ملک31دسمبر1988کو ہونے والے معاہدے کہ تحت اپنی ایٹمی تنصیبات سے آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔اور ہر سال یکم جنوری کو فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کنٹرول لائن پر کشیدگی جاری ہے۔دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ تقریباً روز ہی ہوتا ہے۔گزشتہ برس پلوامہ حملے کے بعد پاک فضائیہ نے بھارتی لڑاکا طیارے کو مار گرایا تھا،اور پائلٹ ابھی نندن کو خیر سگالی جذبے کے تحت انڈیا واپس بھی بھیج دیا گیا تھا۔