مودی سرکار نے کھربوں روپے کا قرض صنعتکاروں کو معاف کیا، راہول گاندھی

Jan 01, 2021 | 09:39:AM
مودی سرکار نے کھربوں روپے کا قرض صنعتکاروں کو معاف کیا، راہول گاندھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے مفادات کی باتیں کر کے محض دکھاوا کرتی ہے لیکن حقیقت میں وہ سرمایہ داروں کی خیرخواہ ہے اور اسی وجہ سے اس نے صنعتکاروں کا کھربوں روپے کا قرض معاف کیا ۔ 

تفصیلات کےمطابق راہول گاندھی نے کہا  کہ مودی حکومت نے سال2020 میں23 کھرب 78 ارب 76 کروڑ روپے کا قرض  کچھ صنعتکاروں کو معاف کیا ۔  ان کا کہنا تھا کہ اس خطیر رقم سے  مشکل وقت میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران  11 کروڑ کنبوں کو  20 ہزار روپے فی کس دیئے جاسکتے تھے ۔ کانگرس کے سابق صدر نےمودی سرکار کو صنعتکاروں کے لئے کام کرنے والی مشینری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو عام لوگوں اور کسانوں سے زیادہ اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کی فکر ہوتی اوران کے حق میں باربار فیصلے لیتی ہے۔