دفاتر اورپبلک مقامات پر ماسک لازمی قرار، سندھ حکومت نے حکمنامہ جاری کردیا

Feb 01, 2021 | 19:55:PM
دفاتر اورپبلک مقامات پر ماسک لازمی قرار، سندھ حکومت نے حکمنامہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ حکومت کا کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا،سرکاری اور نجی دفاتر سمیت پبلک مقامات پر ماسک لازمی قراردیدیاگیا جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو گھر اور 50 فیصد کودفاتر میںکام کرنے کا حکم دیدیاگیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کوروناسے متاثرہ علاقوں میں ڈی سی کی ہدایات پر سمارٹ لاک ڈاﺅن کیاجائے، مارکیٹ، شاپنگ مالز، شادی ہال اور دیگر تجارتی مقامات ہفتہ وار 6 روز صبح 6 سے رات 10 بجے کھلے رہیں گے،ہسپتال، میڈیکل سٹور، دودھ کی دکانیں، بیکریاں پٹرول پمپس اس ٹائمنگ سے مستثنیٰ ہونگے ۔
محکمہ داخلہ کاکہناہے کہ کورونا وائرس کے باعث تفریحی پارکس شام 6 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،شادی ہالوں میں انڈور تقریبات پر پابندی برقرار رکھنے کافیصلہ کیاگیا،شادی کی تقریبات کھلے مقامات پر رات 10 بجے تک ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
سندھ حکومت کاکہناہے کہ شادیوں میں صرف 300 افراد کو دعوت کی اجازت ہوگی، شادیوں میں انڈور کھانے اور بوفے پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ ریسٹورنٹ آﺅٹ ڈور ڈلیوری اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔سندھ حکومت نے 28 فروری تک نئی ہدایات اور ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔