ان ڈور کھانوں پر پابندی عائد کردی گئی

Dec 01, 2020 | 20:15:PM
 ان ڈور کھانوں پر پابندی عائد کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شہر میں ان ڈور کھانوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صرف ٹیک اویز اور کھلے علاقے میں باہر کھانے کی اجازت ہے۔ اسلام آباد میں ان ڈور کھانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہریوں کو صرف ٹیک اویز اور کھلے علاقوں میں باہر کھانے کی اجازت ہوگی۔
تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی کمشنر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سب ڈویژنل مجسٹریٹ فیلڈ میں رہ کر کو رونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے وبائی امراض ایکٹ کے تحت جاری کردہ احکامات کو یقینی بنائیں۔خیال رہے کہ ملک اس وقت کورونا کی دوسری لہر کی شدید لپیٹ میں ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن بھی لگا دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے بھی کورونا وبا کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔