توجہ کا م پر یا کہیں اور؟نئے کمپیوٹر سسٹم سے کا ہل ملازمین کی چھٹی

Dec 01, 2020 | 20:02:PM
توجہ کا م پر یا کہیں اور؟نئے کمپیوٹر سسٹم سے کا ہل ملازمین کی چھٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )ایسا جاسوس کمپیوٹر سسٹم تیار کر لیا گیاہے جس کے متعارف ہوتے ہی کمپنیوں کے ملازمین کی شامت آ جائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق مائیکروسافٹ کی طرف سے اس حیران کن سسٹم کا نام ’اِن سائٹ کمپیوٹنگ سسٹم‘ رکھا گیا ہے جو کیمروں کے ذریعے لوگوں کی باڈی لینگوئج کو پڑھے گا، ان کی گفتگو کو سن کر اور چہرے کے تاثرات کو پرکھ کر بتائے گا کہ آدمی کی توجہ کام پر ہے یا نہیں اور وہ بوریت کا شکار ہو رہا ہے یا نہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس سسٹم میں کیمرے ، سافٹ ویئر کا امتزاج بروئے کار آئے گا اور کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے آدمی کی ذہنی کیفیت اور کام پر توجہ کے ارتکاز کے متعلق بتائے گا۔ سسٹم سے ملازمین کے متعلق یہ معلومات کمپنی کے مالک یا اعلیٰ افسر تک پہنچیں گی۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ سافٹ ویئر ملازمین کی کام کی صلاحیت میں اضافے کے لیے تیار کیا ہے لیکن ناقدین اس سسٹم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم دفاتر میں ملازمین کی نگرانی کو خوفناک حد تک بڑھا دے گا اور اس سے ملازمین کا جینا دوبھر ہو جائے گا۔