حج تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل

Dec 01, 2020 | 13:43:PM
حج تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں کہ سعودی عرب کا کہنا ہے کورونا وائرس کی ویکسین جب تک نہیں آ جاتی معمول کےمطابق حج نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق :پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی ناگہانی آفت ہے، اس کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ خطرناک ہوسکتا ہے۔نور الحق قادری، چیئرمین نظریاتی کونسل اور پیر نقیب الرحمان سمیت جید علماء نے عید گاہ شریف راولپنڈی میں اہم اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ اس لئے ہم سب اس بات پر یک زبان ہیں کہ ریاست اور ڈاکٹروں کی بات پر من و عن عمل کیا جائے اور جتنا ہوسکتا ہے اس معاملے کو سنجیدہ لیا جائے،جب کہ یہ بھی کہا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس، وزارت مذہبی امور نے حج تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل کردیا۔یہ بات وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے  مارننگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب نہیں ہو گی، ایس او پیز کے تحت ہی حج ہو گا۔ وفاقی وزیرِ مذہبی امور  نے یہ بھی بتایا ہے، کہ عازمینِ حج کے لیے فی الحال سبسڈی کے امور پر بات نہیں ہوئی ہے۔جب معمول کے مطابق حج ہو گا ،تب سبسڈی کے امور پر بھی بات کریں گے۔