’’اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات کی بلاول بھٹو سے شادی کے حوالے سے خبر وائرل ہے تاہم مہوش حیات نے اس موضوع پر اظہار خیال کرنے والوں کو سیدھی سیدھی سنا دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ مہوش حیات نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ’’ کس سے شادی کرنی ہے یہ میرا نجی معاملہ ہے اور جب شادی کروں گی تو سب کو پتہ چل جائے گا لہذا برائے مہربانی میرے رشتے جوڑنا بند کریں اور سکون سے بیٹھیں‘‘۔
Who I choose to marry is my personal decision & ppl will know when it happens! Take a chill pill guys & stop matchmaking!✋????Let’s not take a throwaway line in a 2-year-old interview out of context & make unnecessarily juicy headlines. Aur b gham hain zamane mein Shadi k siwaa! LOL
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 29, 2020
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ 2 سال پرانے انٹرویو سے سیاق سباق سے ہٹ کر غیر ضروری ہیڈ لائنز نکالنا بند کریں، مہوش حیات نے پوسٹ میں شیئر بھی لکھتے ہوئے کہا کہ’’ اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا‘‘۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر مہوش حیات کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔