روپے کی قدربحال، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں بڑی کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 6 روپے سستاہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 248 روپے سے سستاہوکر 242 روپے تک گرگیا۔
روپے کی قدر بحال ہونے کے بعد دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے سستاہوکر 297 روپے کا ہوگیا جبکہ امارتی درہم ڈیڑھ روپے کمی سے 66 روپے کا ہوگیا،سعودی ریال 1 روپے کمی سے 64.30 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مشکلات سے نکل گیا، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، مفتاح اسماعیل