آج کی افطار کیلئے چکن فرائیڈ رائس کی مزیدار ریسیپی

Apr 01, 2024 | 10:32:AM
 آج کی افطار کیلئے چکن فرائیڈ رائس کی مزیدار ریسیپی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اگر آپ بھی آج کی افطار کے لیے کوئی آسانی سے بن جانے والی مذیدار سی ریسیپی کی تلاش میں ہیں تو یہ لذیذ چکن فرائیڈ آپ کے لیے ہی ہے۔ 

اجزاء:

چکن (ابال کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں) 1پاؤ، چاول (ابلے ہوئے) 750 گرام، چائنیز نمک ایک کھانے کا چمچ، نمک حسب ضرورت، سویا ساس ایک کھانے کا چمچ، سرکہ 2 کھانے کا چمچ، کالی مرچ (پسی ہوئی) 2 کھانے کے چمچ، سفید مرچ 1کھانے کا چمچ، گاجر (باریک کٹی ہوئی) 2عدد، بندھ گوبھی آدھی، ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) آدھا پاؤ، شملہ مرچ 3 عدد، تیل 5-6 کھانے کے چمچ، انڈے (پھٹے ہوئے) 2 عدد۔

ترکیب:

تیل میں گاجر اور بند گوبھی، کالی مرچ، سرکہ، سویا سوس، چائنیز نمک ڈال کر فرائی کرلیں پھر شملہ مرچ شامل کر دیں،اس کے بعد ابلے ہوئے چاول شامل کریں پھر ابلی ہوئی چکن اور ہری پیاز شامل کرکے مکس کر لیں۔ 

5منٹ تک ان اجزاء کو مکس کرتے رہیں، پھر الگ سے انڈے کو آملیٹ کی صورت میں فرائی کریں اور چمچے سے توڑ کر ٹکڑے کر کے چاولوں میں شامل کر دیں۔

آخر میں پسی ہوئی سفید مرچ ڈال کر ملا کر چولہا بند کریں،گرما گرم چکن فرائیڈ رائس تیار ہیں، کیچپ کے ساتھ نوش فرمائیں۔