شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر

Apr 01, 2023 | 12:23:PM
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گِل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔ شہباز گِل کے وکلاء قیصر امام اور علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

شہباز گِل نے جج طاہر عباس سپرا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ مبارک ہو آپ کو۔ جس پر ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ مطلب آپ کو اپریل فول کا میسج پہنچ گیا۔

جج طاہر عباس نے شہباز گِل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو بیرون ملک جا رہے ہیں، جس پر شہباز گل نے کہا کہ آپ کی سالگرہ کی خوشی میں باہر جا رہا ہوں، جنرل امجد شعیب کے فیصلے پر آپ کو سلام ہے۔

جج طاہر عباس نے استفسار کیا کہ بہت شکریہ لیکن آپ کی پاکستان واپسی کب ہے ؟ جس پر شہباز گل نے کہا کہ دور جانا ہے، تھوڑی مہربانی کر دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کون سا پیدل جانا ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے پوچھا کہ لاہور ہائیکورٹ سے ملنے والی مہلت کب سے شروع ہو رہی ہے ؟ اس پر شہباز گل نے کہا کہ جب ملک سے جاؤں گا اسی دن سے شروع ہوگی۔ عدالت نے شہباز گل کے خلاف کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔