زرداری، فضل، شہباز اور بلاول کی غداری کے مقدمے میں گرفتاری کا امکان 

Apr 01, 2022 | 21:22:PM
ملکی سیاست، ہلچل، مبینہ دھمکی آمیز خط، حکومت، اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ
کیپشن: زرداری، فضل الرحمان، شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی سیاست میں ہلچل مچانے والے مبینہ دھمکی آمیز خط کے بعد حکومت نے اسی تناظر میں اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیاہے،وزیراعظم کے مطابق حکومت گرانے کیلئے بیرون ملک سازش کی گئی اور غیر ملکی فنڈنگ کا استعمال کیا گیا جو غداری کے زمرے میں آتا ہے،حکومت نے متحدہ اپوزیشن کے قائدین اورپاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان پرغداری کے مقدمات قائم کرنے پر مشاورت شروع کردی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن قائدین اورمنحرف پی ٹی آئی ارکان پرغداری کے مقدمات قائم کرنے پرمشاورت جاری ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قائدین اور منحرف پی ٹی آئی ارکان پر غداری کے مقدمات قائم کئے جا سکتے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق آصف زرداری، فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومتی قانونی ٹیم نے غداری کے مقدمات قائم کرنے کی مخالفت کی اور حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت ایسے کسی اقدام سے گریز کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رکن نے وزیراعظم سے کہا ’ایبسلوٹلی ناٹ‘۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ نے استعفے سمیت 3 آپشن دیئے، وزیراعظم عمران خان