پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس۔سپیکر کے خلاف فوری تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق

Apr 01, 2022 | 19:08:PM
 پیپلز پارٹی ,چئیرمین, بلاول بھٹو, زرداری
کیپشن:  پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونیوالے  پیپلزپارٹی کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیراعظم کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف فوری طور پر تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف آئندہ چند روز میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائے، 

بعض رہنماوں کی سپیکر کے خلاف کل ہی تحریک جمع کرانے کی تجویز دی گئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں کی تحریک جمع کرانے کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا آصف علی زرداری سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کل جمع کرانے کا فیصلہ درست ہے لیکن دوسری جماعتوں سے مشاورت ضروری ہے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کروں گا، بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اگر اتفاق ہوگیا تو کل یا آئندہ چند روز میں تحریک جمع کرادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے تمہیں پکڑ لیا۔۔نریندر مودی کا بھارتی طلبا سے انوکھاسوال