کورونا کا پھیلا ﺅ ۔۔۔ایئرپورٹ جانے سے پہلے ایک مرتبہ سوچ لیں

Apr 01, 2021 | 21:26:PM
کورونا کا پھیلا ﺅ ۔۔۔ایئرپورٹ جانے سے پہلے ایک مرتبہ سوچ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس کے پھیلا ﺅکو روکنے کیلئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر کے آنے پر پابندی برقرار رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی برقرار رکھی۔اس حوالے سے سینئرایڈیشنل ڈائریکٹر نے مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ کہ خلاف ورزی پردفعہ144 کے تحت کاروائی ہوگی ، لاہور ائیر پورٹ کا عملہ ایس اوپیز اور سماجی فاصلے پر پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔سی اے اے نے ایس اوپیزپرعملدرآمدکرانے کےلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے ، سینئرایڈیشنل ڈائریکٹراختر کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے آئے مسافروں سے دوررہاجائے۔
یاد رہے سول ایوی ایشن نے این سی اوسی ہدایات کی روشنی میں ایئرپورٹس حکام کو مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں ائیرپورٹ اسٹاف کوایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد کی ہدایات کی گئیں۔ایئرپورٹ منیجراخترمرزانے کہاکہ کوروناکی تیسری لہرخطرناک صورتحال اختیارکرگئی ہے، مراسلے میں سماجی فاصلے،ہجوم اورمیل جول سے اجتناب کاکہاگیا ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ اے ایس ایف،سی اے اے ایک مسافرکیساتھ ایک وزیٹرکی پابندی یقینی بنائیں۔
 واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافروں کورونا سے متاثر نکلے، زیادہ تر مسافر برطانیہ، جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4 ماہ کی رپورٹ میں 98 کورونا کیسز سامنے آئے ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے 11 مسافروں میں برطانوی وائرس کی تصدیق ہوئی، زیادہ تر مسافر برطانیہ، جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچے جو کورونا سے متاثر نکلے۔
محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ سی کیٹگری ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمدپرعارضی پابندی برقرار ہے۔خیال رہے کورونا وائرس کی تیسری لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)نے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔آئی ایم ایف کے ساتھ ٹھیک مذاکرات نہیں کئے گئے، شوکت ترین