پیپلز پارٹی کا انتخابی اصلاحات پر حکومت سے تعاون کا اعلان 

Apr 01, 2021 | 18:02:PM
پیپلز پارٹی کا انتخابی اصلاحات پر حکومت سے تعاون کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی انتخابی اصلاحات پر حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینٹر یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات ضروری ہے۔ یوسف رضا گیلانی اسپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات اور ایوان کی کاروائی کیلئے تعاون مانگا۔
 یوسف رضا گیلانی نے سنیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے باپ اور دلاور خان گروپ کی حمایت لینے پر تنقید کرنے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے، پارٹی کے اندر اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے۔ پیپلز پارٹی اختلاف رائے کو سراہتی ہے۔
صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ کا چھ آزاد اراکین کے ساتھ رابطہ ہے؟ کے جواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آزاد ارکان کے ساتھ میرا مسلسل رابطہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کا ماحول اچھا ہونا چاہیے ، ہم چاہتے ہیں قومی اسمبلی میں ایسا ماحول بنایا جائے جہاں ہر ممبر کو اظہار رائے کی آزادی ہو۔

یہ بھی پڑھیں :آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافہ، بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا