آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافہ، بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا

Apr 01, 2021 | 17:55:PM
آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافہ، بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی مد میں عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا، پٹرول، ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اورڈیلرز کے منافع میں اضافے کے اطلاق کیلئے پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کو عملدرآمد کیلئے خط لکھ دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کے خط کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنی مارجن میں 16 پیسے فی لٹر اضافہ اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا ، پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 21 پیسے فی لٹراضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل پر ڈیلرز منافع میں 18 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 2 روپے 97پیسے فی لٹرہوگا،ذرائع کاکہناہے کہ پٹرول پر ڈیلرز منافع 3 روپے 91پیسے فی لٹر ہوگاجبکہ ڈیزل پر ڈیلرز منافع 3 روپے 30 پیسے ہوگا،پٹرولیم ڈویژن نے خط کی کاپی او سی اے سی اور کابینہ ڈویژن کو بھی بھجوادی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر آسمان پر پہنچ گیا