عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کا کامونکی سے آغاز

Oct 31, 2022 | 14:50:PM
تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج چوتھے روز کامونکی سے شروع ہوگیا ہے جو رات تک گوجرانوالہ پہنچے گا۔ عمران خان کامونکی سے موڑ ایمن آباد پہنچیں گے اور وہاں سے گوجرانوالہ میں چن دا قلعہ جائیں گے
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج چوتھے روز کامونکی سے شروع ہوگیا ہے جو رات تک گوجرانوالہ پہنچے گا۔ عمران خان کامونکی سے موڑ ایمن آباد پہنچیں گے اور وہاں سے گوجرانوالہ میں چن دا قلعہ جائیں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی نئی حکمت عملی طے کرلی گئی۔ مارچ کے اگلے شیڈول سے سندھ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

چاروں صوبوں کی قیادت اور منتظمین کو جمعہ کی صبح روات یا اسلام آباد کے قریب پہنچنے کے احکامات دیدیے گئے۔ پی ٹی آئی سندھ کا قافلہ آج کراچی سے براستہ حیدر آباد،‏ حیدر آباد، سکھر، ملتان موٹروے سے اسلام آباد پہنچے گا۔

عوام کو زیادہ سے زیادہ شریک کرنے کے لئے جی ٹی وی روڈ کے ملحقہ قصبوں، شہروں میں بھی لانگ مارچ کا مختصر قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج شام تک لانگ مارچ گوجرانوالہ پہنچے گا جہاں عمران خان کے خطاب کیساتھ قیام ہوگا۔ اگلی منزل کل وزیر آباد ہوگی اور رات تک گجرات پہنچے گا۔

بدھ والے دن گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے دور دراز کے کچھ اضلاع کے قافلے اپنا سفر شروع کریں گے۔ جمعرات کو عمران خان جہلم یا گوجرخان میں لانگ مارچ کے ہمراہ قیام کرینگے۔ جمعرات کو ہی جنوبی پنجاب، سندھ، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے قافلے راولپنڈی کی جانب روانہ ہونگے۔ جمعہ کو روات سے راولپنڈی شہر پہنچ کر قافلہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔