ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،قومی ٹیم اگلے مرحلے میں جائے گی یا کراچی ائیر پورٹ آئے گی؟

اظہر تھراج | ٹیم کھیل پر توجہ دے،شائقین دعائوں پر ۔کھیل اور دعائیں دونوں کام نہ آئیں تو پھر شاہین اگلے مرحلے میں نہ ہی گئے تو واپس اپنے ملک ضرور پہنچ جائیں گے۔

Oct 31, 2022 | 12:14:PM
 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ,جنوبی افریقہ , پاکستان,بنگلہ دیش , زمبابوے ,اظہر تھراج
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا میچ بہت دلچسپ تھا ،یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ اپنے حریف ملک کی ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتے نظر آئے،حریف ٹیم نے بھی پاکستانیوں کو  خوشیاں نہ دینے کی ٹھان لی ،ایسا کھیل پیش کیا کہ سب منہ تکتے رہ گئے اور جنوبی افریقہ نے میچ جیت لیا ،بھارت کی ہار اور جنوبی افریقہ کی جیت پاکستان کے سپر فور مرحلے میں جانے کے امکانات روشن کرسکتی ہے یا نہیں ،پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی یا کراچی ائیر پورٹ کا ٹکٹ کٹا کر واپس آئے گی ؟

اس وقت پاکستان کے ساتھ خود بھارت کیلئے بھی واپسی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے،دونوں ٹیموں میں دوڑ لگی ہے کہ پہلے کون واپس آئے گا ،بھارت بھی ایونٹ سے  باہر  ہوسکتا ہے ۔یہ بات تو درست ہے کہ جنوبی افریقا کی بھارت کے خلاف شکست پاکستان کے مفاد میں تھی،اگر ایسا ہوجاتا تو پھر پاکستان کو سیدھا اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل کی جانب بڑھنا تھا۔اگر مگر کی بات نہ رہ جاتی اور سیمی فائنل کی اکلوتی سیٹ کے لئے پاکستان اور جنوبی افریقا میں ٹائی پڑجاتی۔ایک ملک باہر ہوتا اور ایک ملک کوالیفائی کرتا لیکن اب کیا ہوگا ؟

اب بھی جوہوا وہ دلچسپ بھی ہے اور بھارت کے لئے الارمنگ بھی، پاکستان کا چانس باقی ہے۔اس باقی کے چانس میں سب کے لئے خطرات ہیں۔بھارت کے لئے بھی اور جنوبی افریقا کے لئے بھی،اب  تک آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 کے گروپ 2 کے 3 مرحلے مکمل ہوگئے ہیں۔یہاں تک بھی صورتحال غیر واضح ہے۔کل تک بھارت ڈرائیونگ سیٹ پر تھا۔اب جنوبی افریقا آگیا ہے۔

 ضرور پڑھیں : ٹی20 ورلڈ کپ: اگر مگر کا کھیل شروع
سچی بات یہ ہے کہ کرکٹ امکانات کا کھیل ہے اور تاحال تمام ٹیموں کے لئے سیمی فائنل سپاٹ کے چانسز موجود ہیں۔جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش اور بھارت کے 4،4 پوائنٹس ہیں۔بھارت نیٹ رن ریٹ پر دوسری پوزیشن لئے ہے۔پاکستان پر بھارت کو معمولی سبقت ہے۔پاکستان + 0.76 پر ہے تو بھارت +0.84 پر۔بنگلہ دیش تو منفی میں بھی بہت نیچے ہے۔اب یہاں بدھ کا بنگلہ دیش اور بھارت کا میچ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

جنوبی افریقا کو سبقت یہ ہے کہ اس کا نیٹ رن ریٹ +2.77 ہے اور یہ اسےسیمی فائنل کی راہ دکھارہا ہے۔ 3 نومبر کو جنوبی افریقا اور 6 نومبر کو بنگلہ دیش سے میچ باقی ہے۔یہ دونوں میچز وہ اگر جیتے تو یقینی طور پر اس کے 6 پوائنٹس ہونگے اور نیٹ رن ریٹ +1.50 تک جاسکتا ہے جو بہتر ہوگا۔کیا یہ سب پاکستان کے لئے کافی ہوگا۔ہر گز نہیں ۔پاکستان صرف اتنا ہی کرسکے گا۔2 نومبر کو بنگلہ دیش اور بھارت کا میچ ہے،یہ میچ سب کچھ بدل سکتا ہے۔اگر بنگلہ دیش بھارت کو شکست دے دے۔اس کا صرف پاکستان کو راستہ نہیں ملے گا بلکہ خود بھارت کو جھٹکا ملے گا۔بنگلہ دیش 6 پوائنٹس پر چلا جائے گا۔بھارت 4 پر ہوگا،ایسے میں بنگلہ دیش ہسٹری میں پہلی بار سیمی فائنل کے خواب دیکھے گا لیکن اس کی راہ میں آخری رکاوٹ پاکستان ہوگا۔اگر بھارت جیت گیا تو وہ سیمی فائنل کے قریب ہوگا۔پاکستان مزید دور ہوجائے گا اور بھارت اتوار کو زمبابوے کے خلاف پھر جیت کر آگے کی ٹکٹ کنفرم کرے گا۔

اب 3 نومبر کو پاکستان اور جنوبی افریقا کھیلیں گے۔فرض کریں کہ بنگلہ دیش ایک روز قبل بھارت کو ہراچکا ہوا تو پاکستان کی فتح اسے راہ ہموار کرےگی اور اگر بھارت فاتح ہوا تو بھی پاکستان یہ سوچ کر جنوبی افریقا سے جیتنے کی کوشش کرے گا کہ کیا علم بھارت زمبابوے سے ہارجائے اور اسے راہ مل جائے۔2 نومبر کو زمبابوے نے نیدرلینڈز سے کھیلنا ہے۔فرض کریں زمبابوے جیت جائے تو اس کے 5 پوائنٹس ہونگے۔اسی تاریخ بھارت اور بنگلہ دیش کھیلیں گے۔فرض کریں کہ بھارت جیتے تو اس کے 6 پوائنٹس ہونگے اور بنگلہ دیش 4 پر رکے گا۔یا بنگلہ دیش جیتا تو وہ6 پوائنٹس پر ہوگا اور بھارت 4 پوائنٹس پر۔اگلے روز3 نومبر کو پاکستان اور جنوبی افریقا کھیلیں گے۔جنوبی افریقا جیتا تو پاکستان کی کہانی ختم۔جنوبی افریقا کی سیمی فائنل میں کنفرم انٹری۔یہاں اگر پاکستان جیت گیا تو اس کے 4 پوانٹس ہونگے۔جنوبی افریقا کے 5 پوائنٹس ہونگے اوربھارت یا بنگلہ دیش میں سے کسی ایک کے 6 پوائنٹس ہونگے۔دوسرے کے 4 پوائنٹس ہونگے۔

پھر 6 نومبر کا دن اہم ہوجائے گا۔جنوبی افریقا اورنیدر لینڈز کھیلیں گے،پروٹیز پاکستان سے شکست کی صورت میں بھی یہ میچ جیت کر سمی فائنل میں ہونگے۔پاکستان کے ساتھ نیدرلینڈز سے بھی ہارے تو قریب باہر ہونگے لیکن یہ بہت مشکل بات ہوگی۔فرض کریں کہ پروٹیز پاکستان سے ہارکر آئے ہوں اور نیدرلینڈ سے جیت جائیں تو 7 پوائنٹس پر مہم  تمام ہوگی،اسی تاریخ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کھیلیں گے۔پاکستان پروٹیز سے جیتنے کی صورت میں بنگلہ دیش کو ہرائے گا تو یا تو اس کے بنگلہ دیش کے برابر 6 پوائنٹس ہونگےا ور یا پھر بھارت کے برابر 6،لیکن اس کی مہم ختم ہوچکی ہوگی،اسی روزکا آخری میچ بھارت اور زمبابوے کاہوگا۔بھارت کی شکست پاکستان کوسیمی فائنل کی راہ دے گی،یا پھر بھارت کی بنگلہ دیش کے بعد زمبابوے سے شکست اسے باہر کرے گی اور یا پھر بھارت کی بنگلہ دیش یا زمبابوے میں سے ایک سے فتح،ایک سے شکست پاکستان ،بنگلہ دیش اور بھارت کو 6،6 پوائنٹس کے برابر کردے گی،پھر فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔زمبابوے نیدرلینڈز کے بعد بھارت کو ہراکر اور بھارت کوئی میچ ہارے اور پاکستان بھلے دونوں میچز جیت جائے لیکن زمبابوے دونوں میچز جیت کرسیمی فائنل میں ہوگا۔پاکستان،بھارت اوربنگلہ دیش باہر ہونگے۔

نتیجہ یہ ہےکہ ٹیموں کی ظاہری طاقت اور حالیہ نتائج کی روشنی میں تو یوں کہا جاسکتا ہے کہ  زمبابوے نیدرلینڈز کو ہرادے گا اور بھارت سے ہارے گا۔5 پوائنٹس پر کہانی ختم۔بھارت بنگلہ دیش اور زمبابوے کو کراکر 8 پوائنٹس کے ساتھ سمی فائنل میں ہوگا۔پاکستان جنوبی افریقا سے ہارکر اور بنگلہ دیشسے جیت کر 4 پوائنٹس یا دونوں جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہوگا۔جنوبی افریقا نیئدرلینڈ کو تو ہرادے گا،۔سیمی فائنل سیٹ کنفرم ہوگی اور بنگلہ دیش کا پاکستان اور بھارت دونوں سے جیتنا محال تو اس کا بھی 4 یا 6 پوائنٹس پر اختتام۔اس طرح ظاہری پکچر میں جنوبی افریقا پہلی اور بھارت  دوسری ہوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل میں ہوسکتے ہیں۔

موسم کے حالات یہ ہیں کہ2 نومبرکے میچز ایڈیلیڈ میں ہیں،یکم اور 3 کو بارش کی پیش گوئی ہے۔2 کو فی الحال موسم کلیئر ہے۔3 نومبر کو سڈنی کا موسم کلیئر ہوگا،جب پاکستان اور جنوبی افریقا کھیلیں گے۔6 نومبر کے میچز ایڈیلیڈ اور میلبرن میں ہیں،فی الحال موسم کلیئر ہے۔تصویر صاف ہے بازی کسی کے حق میں بھی پلٹ سکتی ہے،2 سے 3 بڑے اپ سیٹ درکار ہیں،اپ سیٹ کبھی کبھار ایک ہواکرتا ہے،لائن نہیں لگاکرتی ہے،پاکستانیوں کیلئے امید باقی ہے،ٹیم کھیل پر توجہ دے،شائقین دعائوں پر ۔کھیل اور دعائیں دونوں کام نہ آئیں تو پھر شاہین اگلے مرحلے میں نہ ہی گئے  تو واپس اپنے ملک ضرور پہنچ جائیں گے۔