پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں انتخابات کے التوا کی تجویز مسترد کردی 

May 31, 2021 | 20:53:PM
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں انتخابات کے التوا کی تجویز مسترد کردی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں انتخابات کے التواءکی تجویز مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کو امیدوار بھی میسر نہیں، موجودہ حکومت کو آزادکشمیر میں واضح شکست نظر آرہی ہے ،آئین کہتا ہے اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے 60 دن کے اندر الیکشن کرانے ضروری ہیں،آزادکشمیر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی جیتے گی، مرکزی حکمران باز آئیں ،اس سے سرحد پار غلط پیغام جائےگا،آزادکشمیر کے انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں ۔
 پیر کو ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف،آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قاہد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ آزادکشمیر کے عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان ہوچکا ہے،سیاسی پارٹیوں نے امیدواروں کو فائنل کرکے تیاریاں شروع کردیں،موجودہ حکومت کو آزادکشمیر میں واضح شکست نظر آرہی ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ این سی او سی نے کورونا کو بنیاد بنا کر الیکشن ملتوی کرنے کا خط لکھا،کورونا بہانہ ہے آزادکشمیر کے الیکشن نشانہ ہے۔
 انہوں نے کہاکہ جب زلزلہ تھا تب بھی آزادکشمیر میں عام انتخابات ہوئے تھے،آزادکشمیر کا آئین اس لحاظ سے واضح ہے،آئین کہتا ہے کہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے 60 دن کے اندر الیکشن کرانے ضروری ہیں،زلزلے کے باوجود الیکشن منعقد ہوئے تو ابھی ہوسکتے ہیں،وقت پر انتخابات کا انعقاد آئینی ذمہ داری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت مختلف حربے استعمال کرکے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کررہی ہے،ان حربوں سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں میں آگاہی ہے لوگ اب لوٹوں کو تسلیم نہیں کرتے،ہم این سی او سی کے خط کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی جیتے گی۔
 انہوں نے کہاکہ مہاجرین کے حلقوں میں ووٹر لسٹوں میں جعلسازی کی جارہی ہے،عمران خان بڑے اصولوں اور انصاف کی بات کرتے تھے،آپ کہتے کیا تھے آپ کر کیا رہے ہیں،کوئی بھی حکومت ایسا اقدام نہیں کرسکتی جو جمہوریت کی روح کیخلاف ہو۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت لوگوں کی وفاداریاں تبدیلی کی کوشش کررہی ہے،وزیراعظم صاحب آپ بنیاد ہی غلط رکھ رہے ہیں،یہ اس بات کا ثبوت ہے آپ اپنی ساکھ کھو چکے ہیں،آپ اقدامات سے ٹیکنیکل دھاندلی کر رہے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ آپ غلط حربے استعمال کرکے الیکشن کرنا چاہتے ہیں ،آپ باز آجائیں اس سے نقصان ہوگا،اس سے سرحد پار غلط پیغام جائے گا۔اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری یاسین نے کہاکہ آئین کے مطابق آزادکشمیر کے انتخابات 29 جولائی سے پہلے ناگزیر ہیں،تحریک انصاف کو آزادکشمیر میں شکست نظر آرہی ہے،تحریک نصاف کی حکومت ناکام ،پاکستان میں مہنگائی کا دور دورہ ہے ،کورونا ایک بہانہ ہے، اسکی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتے،آزادکشمیر کے انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔ نہیں دینگے امتحان۔۔طلبا کا اعلان