نہیں دینگے امتحان۔۔طلبا کا اعلان

May 31, 2021 | 20:40:PM
 نہیں دینگے امتحان۔۔طلبا کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )طلبا نے وزارت تعلیم کی طرف سے انتخابات کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلان کردہ امتحانات کو فوری طور پراگست تک ملتوی کیا جائے ،ملک کے چالیس لاکھ طلباءکا مستقبل ان امتحانات کیساتھ وابستہ ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو جمعہ چار جون سے ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
 پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلباءکے نمائندہ عمار الطاف ستی، عمارعمران، عبدالمقیت منان و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے سال صرف 45 دن فزیکل کلاسز کی وجہ سے طلباءکی امتحانات کیلئے تیاری نہیں ہو سکی ہے جبکہ وزارت تعلیم نے یکدم امتحانات کا اعلان کر دیا ہے ۔
 آن لائن کلاسز کی وجہ سے سلیبس بھی مکمل نہیں ہو سکا ہے لہٰذا حکومت فوری طور پر امتحانات کو ملتوی کرے اور طلباءکو تیاری کا منساب وقت دے تاکہ طلباءبہتر انداز میں امتحانات دے سکیں۔
 طلباءکا کہنا تھا کہ بہت سارے طلباءگلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور قبائیلی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں ایسے طلباءکیسے امتحانات دے سکتے ہیں، انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ امتحانات کو فوری طور پر ملتوی کیا جائے اور اگر بہت ہی ضروری ہو تو طلباءکو اگست تک کا وقت دیتے ہوئے پچاس فیصد سلیبس سے آن لائن امتحانات لئے جائیں اور امتحانات سے قبل تمام طلباءکی ویکسینیشن کی جائے۔
 طلبا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکے سیکنڈ ایئر کے نتائج کا اثر فرسٹ ایئر کے رزلٹ پر بھی پڑے گا، وزارت تعلیم کا کام ہی طلباءکے مسائل کا حل ہے اگر وزارت یہ کام نہیں کر سکتی تو اسے ختم کر دینا چاہیئے لہذایہ طلباءکے مستقبل کا سوال ہے حکومت طلباءکے مسائل کو حل کرے اور انکے جائز مطالبات کو تسلیم کرے بصورت دیگر ملک بھر کے طلباءچار جون بروز جمعہ سے ملک گیر احتجاج کریںگے اور پھر حکومت کیلئے انکے احتجاج پر قابو پانا ممکن نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔سشانت سنگھ خود کشی کیس میں اہم پیشرفت، ریا چکروتی کو بڑا جھٹکا لگ گیا