بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی تجویز مگر کتنی؟ 

May 31, 2021 | 18:35:PM
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی تجویز مگر کتنی؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اور پنشن میں 10فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے تاہم تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دینے کیلئے پے اینڈ پنشن کمیشن کا اجلاس طلب ۔
تفصیلات کے مطابق کمیشن کی چیئرپرسن نرگس سیٹھی کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف سفارشات کو زیر غور لایا جائیگا جن کو حتمی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو پیش کیا جائیگا، پے اینڈ پنشن کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں وپنشن سسٹم کی اصلاحات کیلئے قلیل المعیاد، درمیانی مدت اورطویل المعیاد پلان بھی تیار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری افسروں کی ترقیوں سے متعلق اہم خبر