امریکا:  کم عمر نوجوانوں میں ویکسین لگوانے کے بعد دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے کی شکایت ، انکوائری شروع

May 31, 2021 | 13:16:PM
امریکا:  کم عمر نوجوانوں میں ویکسین لگوانے کے بعد دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے کی شکایت ، انکوائری شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)  امریکا میں بعض کم عمر نوجوانوں میں ویکسین لگوانے کے بعد دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے کی شکایت ملی ہیں ، حکام نے اس معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ بیماریوں کے کنٹرول اور تحفظ کے مرکز (سی ڈی سی) کو بعض کم عمر نوجوانوں میں ویکسین لگوانے کے بعد دل کے عضلات (مسلز) میں سوزش پیدا ہونے کی شکایات ملی ہیں۔ اس بیماری کا طبی نام مائیوکارڈائی ٹس (Myocarditis) ہے۔بیماری کی رپورٹس ایک ویکسین سیفٹی گروپ کی جانب سے سامنے آئی ہیں۔ سی ڈی سی کے مطابق یہ شکایات چند نوجوانوں میں پائی گئی ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ ان کا براہ راست تعلق ویکسین سے ہے یا نہیں۔ حکام کے مطابق شکایات کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنی فلم میں لے لیں ، فریڈی دارو والا کی شاہ رخ کو  سوشل میڈیا پر فریاد