صارفین کو شرمندگی سے بچانے کیلئے وٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

Mar 31, 2023 | 13:14:PM
صارفین کو شرمندگی سے بچانے کیلئے وٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صارفین کو شرمندگی سے بچانے کیلئے وٹس ایپ نے نیا آڈیو فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹس کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جو صارفین کو شرمندہ ہونے سے بچائے گا۔ اگر صارفین وائس میسجز کو ڈلیٹ کرنے میں سست ہیں تو یہ نیا فیچر ان کو مزید مسائل سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

اس نئے فیچر سے وائس نوٹس کسی دوسرے صارف کو فارورڈ نہیں ہوں گے۔ یعنی اس فیچر کی مدد سے اب وائس میسجز صرف ایک ہی بار چلیں گے اور دوبارہ نہیں چل پائیں گے بلکہ خود بخود غائب ہو جائیں گے۔ اب صارفین اپنی ذاتی معلومات بغیر کسی ڈر کے بھیج سکتے ہیں کیونکہ اس فیچر کے ذریعے بھیجے جانے والے آڈیو میسجز کا غلط استعمال ممکن نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: کیا آئی فون کا اپ ڈیٹڈ آئی او ایس بیٹری کیلئے نقصان دہ ہے؟

یہ فیچر اس سے قبل وٹس ایپ کی جانب سے اگست 2021 میں تصاویر کیلئے متعارف کروائے جانے والے ویوونس فیچر کی طرح کام کرے گا۔ 

واضح رہے کہ یہ فیچر ابھی تمام صارفیں کیلئے میسر نہیں ہے۔ یہ فیچر فلحال وٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں موجود ہے۔ باقی تمام ورژن میں اس کے استعمال کیلئے کام جاری ہے اور جلد ہی اس کو تمام صارفین کیلئے متعارف کروا دیا جائے گا۔