کیا آئی فون کا اپ ڈیٹڈ آئی او ایس بیٹری کیلئے نقصان دہ ہے؟

Mar 30, 2023 | 12:33:PM
کیا آئی فون کا اپ ڈیٹڈ آئی او ایس بیٹری کیلئے نقصان دہ ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی فون کا دو دن پہلے اپ ڈیٹ ہونے والا آئی او ایس 16 پوائنٹ 4 بیٹری کیلئے تقصان دہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ آئی فون کا اپ ڈیٹڈ آئی او ایس (IOS 16.4) ان کے موبائل کی بیٹری لائف کو متاثر کر رہا ہے، موبائل کی بیٹری کچھ ہی گھنٹوں میں ختم ہو جاتی ہے اس لیے بار بار چارج کرنے جیسے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر آئی فون کے آئی او ایس iOS 16.4 کے آغاز ہوتے ہی شکایات کے انبار لگ گئے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ موبائل ڈوائسز کو چارج، ہیٹنگ اور سری سے کنکشن جیسے مسائل درپیش ہیں۔ 

مزید پڑھیں: کیا آٹھ سال بعد انسان لافانی ہو جائے گا؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی

واضح رہے کہ آئی فون کے آئی او ایس ماڈل 16.2 کو اپ ڈیٹ کر کے آئی او ایس ماڈل iOS 16.4 کو آئی فون 8 اور اس کے بعد کے ماڈل پر ،بگ، کے مسائل حل کرنےاور سکیورٹی بڑھانے کیلئے صرف دو دن پہلے ہی متعارف کروایا گیا ہے۔ اس میں 21 نئے ایموجی متعارف کروائے گئے ہیں جن میں مختلف رنگوں کے دل، جانور اور میوزک آلات شامل ہیں۔