پی ٹی آئی والے زمان پارک میں بجلی چوری کرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کارکنان زمان پارک لاہور میں کیمپوں کو روشن رکھنے کیلئے بجلی چوری کرنے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے باہر قائم کارکنوں کےکیمپوں کو روشن رکھنے کیلئے سرکاری بجلی چوری کی جا رہی ہے ، الیون کے وی تاروں پر کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد سے کارکنان نے کسی قسم کے حالات سےنمٹنے کیلئے زمان پارک کےباہر ڈیرے ڈال رکھیں ہیں اور اسی روز فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور وہ اب جوڈیشل ریمانڈ پر راولپنڈی جیل میں ہیں ۔
عمران خان کے گھر زمان پارک کے باہر موجود کارکنوں کو رات کے اندھیر ے میں روشنی فراہم کرنے کیلئے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ڈائریکٹ بجلی کی تاروں پر کنڈے ڈال کر بجلی چوری کی جا رہی ہے۔