کورونا ویکسین لگانے کا عمل پوراسال جاری رہے گا، تیمور سلیم جھگڑا

Jan 31, 2021 | 19:07:PM
کورونا ویکسین لگانے کا عمل پوراسال جاری رہے گا، تیمور سلیم جھگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کاکہناہے کہ بڑے پیمانے پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوگا جو پورا سال جاری رہے گا۔
وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہاہے کہ ویکسین یکساں تمام صوبوں میں تقسیم کی جائیگی،بدھ کے روز سے ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن مہم شروع ہوگی،انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت مہم چلانے کیلئے تیار ہے ،صوبے کے تمام اضلاع میں 280 ویکسی نیشن سنٹرز قائم،2 ہزار 4 85 سٹاف کو تربیت دی گئی ہے ۔
تیمورسلیم جھگڑا کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ ویکسی نیشن سنٹرز قائم کئے گئے،پنجاب میں 189،سندھ میں14 اور بلوچستان میں 44 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 80 ہزار طبی عملے کو کورونا ویکسین دی جائے گی ، فروری کے پہلے 2 ہفتے بہت اہم ہے ۔
وزیر صحت نے کہاکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے ہیلتھ ورکرز کو پہلے مرحلے میں ویکسین دی جائے گی ،ان کا مزید کہناتھا کہ پہلے مرحلے میں 8 اضلاع کے ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جائے گی،ویکسین پشاور، ڈی ائی خان، بنوں، سوات ،ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں شروع ہوگا، 30 سے 40 ڈوز ویکسین فراہم دی جائے گی ۔