بلوچستان:سکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگرد مقابلے میں پھڑکا دیے ،ٹھکانے تباہ

Dec 31, 2023 | 14:33:PM
بلوچستان:سکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگرد مقابلے میں پھڑکا دیے ،ٹھکانے تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز  نے مقابلے میں  5 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگادیا ۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ برآمد ہوا، ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔

ضرور پڑھیں:نگران حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کی بدولت ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔