کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

Dec 31, 2023 | 11:05:AM
کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عائمہ خان, کلیم اختر)کراچی پاکستان ے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر  جبکہ  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سردی کی شدت بڑھنے لگی، جبکہ  کراچی کی فضا میں آلودگی برقرار ہے، موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ،کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ  اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے،8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم خشک اور خنکی رہے گی گا۔

ائیر کولیٹی انڈکس کےمطابق  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ زراعت کی مقدار 203 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ،100 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیلی نار کمپنی فروخت مگر صارفین کا کیا بنے گا؟خوشخبری آگئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

دوسری جانب لاہور میں ٹھاٹھے مارتی سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا  ، یخ بستگی ہوائیں سردی کو مزید بڑھانے میں کردار نبھانے لگیں، درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت کم سے کم 7 تک جائے گا اور سردی مزید شدت اختیار کرے گی ۔

ماہرین کی شہریوں کو احتیاط کی ہدایا  ت کی ہے جبکہ لاہور میں فضائی آلودگی میں بہتری آگئی اے کیو آئی 177 کے ساتھ لاہور دنیا بھر میں آٹھویں نمبر پر ریکارڈ کیا گیا ہے.
 شہر لاہور میں سال 2023 ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ترین رہا ،، صحت سے کھلواڑ کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر رہے ،، رواں سال 99 ہزار 860 سے زائد مقامات کی چیکنگ کی گئی ، قوانین کی خلاف ورزی پر 460 سے زائد یونٹس کو بند کیا گیا جبکہ 9 ہزار 600 سے زائد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔