سالِ نو کی تقریبات پر پابندی۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں 

Dec 31, 2021 | 11:06:AM
سال نو کی تقریبات پر پابندی، فائل فوٹو
کیپشن: سال نو کی تقریبات پر پابندی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں سالِ نو کی تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی 

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد کے مطابق ہوٹلز، شادی ہالز، فارم ہاؤسز اور چھتوں پر سالِ نو کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس حوالے سے پولیس اور انتظامیہ نے کسی کو این او سی جاری نہیں کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سالِ نو پر  ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں گے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جب کہ سوشل میڈیاکے ذریعے بھی ہوائی فائرنگ اور  ون ویلنگ کرنے والوں کو واچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    تقرر و تبادلے