آبادی کو ٹھیک کیا جائے تو سندھ کا ترقیاتی بجٹ دگنا ہو سکتا ہے،تاج حیدر

Dec 31, 2020 | 11:30:AM
 آبادی کو ٹھیک کیا جائے تو سندھ کا ترقیاتی بجٹ دگنا ہو سکتا ہے،تاج حیدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و سینیٹر تاج حیدر کہتے ہیں کہ 2017ء کی مردم شماری میں آبادی کم ظاہر کرنا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و سینیٹر تاج حیدر نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایم کیوایم کےرہنما سے ملاقات مثبت رہی، ہم نے دستاویزات پیش کیں، اختلافات بھی ہوتے رہتے ہیں، بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ سندھ کے بجٹ میں 35 فیصد حصہ سندھ حکومت جبکہ 65 فیصد وفاق کا ہے، سندھ کا ترقیاتی بجٹ 232 ارب روپے ہے۔ سینئر رہنما نے مزید بتایا کہ آبادی کو ٹھیک کیا جائے تو سندھ کا ترقیاتی بجٹ دگنا ہو سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں ناامیدی پائی جاتی ہے، وہ بھی حکومت کےخلاف بول رہے ہیں۔