سلامتی کونسل کے بیان پر دہشت گردی کے حوالے سے طالبان کا نام حذف

Aug 31, 2021 | 22:14:PM
 سلامتی کونسل کے بیان پر دہشت گردی کے حوالے سے طالبان کا نام حذف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی صدارت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان سے دہشت گردی کے حوالے سے طالبان کا نام حذف کر دیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کو بھارت کی جانب سے بھی طالبان کو تسلیم کرنے کی سمت پہلا اشارہ سمجھا جارہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان پر طالبان کے قبضے کے دو ہفتے سے بھی کم وقت میں اس عسکریت پسند تنظیم کے حوالے سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے موقف میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔بھارت نے سلامتی کونسل کے موجودہ صدر کے طور پر اس بیان پر دستخط کر دیئے، جس میں دہشت گردی کے حوالے سے طالبان کا نام حذف کر دیا گیا ہے۔سفارتی تجزیہ کاروں اور ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ بھارت سمیت بین الاقوامی برادری کی طرف سے اس بات کا پہلا اشارہ ہے کہ وہ طالبان کو اب اچھوت نہیں سمجھتی ہے۔ بلکہ طالبان کو اب ایک سٹیٹ ایکٹر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چینی سفیرکی ملاقات ۔آرمی چیف کاسی پیک کےخلاف تمام سازشوں کوخاک میں ملانے کے عزم کااعادہ