ڈالر کو ڈار کے جھٹکے،مزید سستا ہوگیا

Sep 30, 2022 | 11:18:AM
اسحاق ڈار  ,انٹر بینک, اسٹیٹ بینک آف پاکستان , ڈالر ,24نیوز
کیپشن: ڈالر کو ڈار کے جھٹکے،آج بھی سنبھل نہ پایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) اسحاق ڈار  کے وفاقی وزیر خزانہ بننے سے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے،انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 229 روپے کے بعد 228 روپے سے بھی نیچے آگیا ،ایک ہفتے میں اب تک انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 12.15 روپے سستا ہوچکا ہے۔ 

ضرور پڑھیں : ریاست پر حملے 

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپےکا اعزازی بینک نوٹ جاری کردیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا، عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج سے جاری کیا جا رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکےگا۔

یاد رہے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا،جلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ،درآمدی گندم کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی بات ہوگی۔