سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار سست ہے۔۔وزیر اعظم  کا اعتراف

Sep 30, 2021 | 14:24:PM
اسلام آباد،ٹرانسمیشن لائن،تقریب،سی پیک، کورونا 
کیپشن:   سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار سست ہے،وزیر اعظم  نے اعتراف کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر کام کی رفتارسست ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے،پیسے ہوتے تو ملک کا تمام قرضہ ادا کر چکے ہوتے،دولت میں اضافہ کر کے ہی قرض واپس کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں 600 کے وی مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باعث سی پیک میں کچھ مسئلے آئے لیکن اب سی پیک پرتیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پیسہ آئے گا تو قرض دینے کے قابل ہوسکیں گے، مہنگائی میں کمی آئے گی، سی پیک کی رفتار انشاء اللہ تیز ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسمیشن لائنز پرانی ہوگئی ہیں، لائن لاسز زیادہ ہیں جس کی وجہ سے بجلی ہوتے ہوئے بھی بجلی نہیں بچا سکتے، نئے منصوبے سے بجلی کی بچت ہوگی،کوشش کر رہے ہیں کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالیں، مٹیاری تا لاہور منصوبے سے لائن لاسز میں کمی آئے گی، ایک فیصد لائن لاسز سے لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے، لاسز بڑھنے سے بوجھ عوام پر پڑتا ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی، جلد قابو پالیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز نےبھنگ کاشت کے منصوبے کا افتتاح کر دیا