عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاریاں مکمل

Oct 30, 2023 | 16:08:PM
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر  حکومت نے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسے مزید اضافے کا امکان  ظاہر کیا جا رہا ہے ،قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 22 ارب 56کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،بجلی کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ  کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی،کپیسٹی  پیمنٹ کی مدد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے پر ،مرمت  اور آپریشن کی مدد میں 4 ارب 61 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے  کی درخواست کی گئی ہے ،بجلی چوری اور لائن لائسز کی مدد میں 6ارب 61 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے،بجلی کے سسٹم   کے استعمال کی مدد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے  وصول کیے جائیں گے،نیپرا  بجلی  کمپنیوں کی درخواست پر 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کا 2 ہزار 73 ارب کا بجٹ منظور