3 بجے کی ہیڈ لائنز

Oct 30, 2023 | 15:36:PM
3 بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1.نگران پنجاب حکومت نے آئندہ 4 ماہ کےلئے بجٹ منظور کر لیا،سرپلس بجٹ کی منظوری یکم نومبر سے 29 فروری تک کیلئے دی گئی،نگران صوبائی وزیراطلاعات عامر میر کہتے ہیں،بجٹ کا مجموعی تخمیہ 2076 ارب روپے ہے،ترقیاتی منصوبوں کیلئے 351 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،جاری ترقیاتی سکیموں کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 355 ارب روپے کی منظوری دی گئی،مزید بولے الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان منصفانہ الیکشن پر اتفاق ہوا۔

2.وزیراعلیٰ محسن نقوی کی شاندار کارکردگی کے چیف الیکشن کمشنر بھی معترف، سکندر سلطان راجہ کہتے ہیں،باقی صوبوں کی حکومتیں بھی نگران پنجاب حکومت کے نقش قدم پر چلیں گی،وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.
3.غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باوجود جاری،درندہ صفت اسرائیلی فورسز نے غزہ کے ترکش اسپتال کو بھی بموں کا نشانہ بنا ڈالا،کئی فلسطینی شہید،متعدد زخمی،شہید ہونے والوں میں ایک دن کا بچہ بھی شامل،فلسطینی صحافی نے سوشل میڈیا پر نومولود عدی ابو محسن کی کفن میں لپٹی تصویر جاری کر دی،ہر دیکھنے والے کی آنکھ اشکبار،اسرائیل نے غزہ کا دوسرا بڑا القدس اسپتال بھی فوری خالی کرنے کی دھمکی دے دی.
4.غزہ میں اسرائیل کے زمینی اور فضائی حملے جاری،ٹینکوں اور بھاری توپ خانے نے نہتے فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا،وحشیانہ بمباری سے مزید سیکڑوں فلسطینی شہید،وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے دیرالبلا کی مسجد بلال بن رباح شہید ہوگئی،اسپتال زخمیوں اور مردہ خانے لاشوں سے بھر گئے،شمالی غزہ کے علاقے میں ہر طرف تباہی،اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 8 ہزار، زخمیوں کی 20 ہزار تک جا پہنچی، 3 ہزار 300 سے زیادہ بچے بھی شہداء میں شامل،حماس کے القسام بریگیڈ نے صیہونی فوج کے غزہ میں گھسنے والے کئی ٹینک تباہ کر دیئے.
5.اقوامِ متحدہ کے33 امدادی ٹرک رفح کراسنگ سے غزہ میں داخل ہو گئے،امدادی سامان میں پانی، خوراک اور طبی سامان شامل،اقوامِ متحدہ کے مطابق اکیس اکتوبر کے بعد غزہ میں امدادی ٹرکوں کی یہ سب سے بڑی کھیپ ہے،سات اکتوبر کے بعد سے آج تک غزہ میں117 امدادی ٹرک پہنچائے جا چکے،تاہم اسپتالوں کی اپیل کے باوجود غزہ میں ایندھن کی سپلائی بحال نہیں ہوسکی.
6.غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے،مراکش کے شہر کاسا بلانکا میں عوام کی بڑی تعداد احتجاج کے لئے سڑکوں پر آگئی، مظاہرین کا عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے غزہ پر حملے فوری بند کرانے کا مطالبہ،جرمنی میں مظاہروں پر پابندی کےباوجود ہزاروں افراد سراپا احتجاج،فلسطین کے پرچم تھامے مظاہرین کے اسرائیل کے خلاف نعرے.
7.پاکستانی سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی فلسطینیوں کیلئے غم زدہ،،سوشل میڈیا کے ذریعے اسرائیلی بمباری پر دنیا کی خاموشی پر کڑی تنقید،کہتی ہیں،دہائیوں سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور ہم ابھی تک خاموش ہیں،دنیا کی خاموشی قابل افسوس ہے۔
8.غزہ میں اسرائیلی جارحیت، روسی ریاست داغستان کے عوام میں بھی اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصہ،ایئرپورٹ پر تل ابیب سے آنے والے طیارے کا گھیراؤ،اسرائیلی مسافر ہجوم دیکھ کر واپس طیارے میں چلےگئے،مظاہرین نے یہودی ہونے کے شبہ میں ایک مسافر کو گھیر لیا،مظاہرین خود کو ازبک کہنے والے شہری کا پاسپورٹ اور موبائل فون چیک کرتے رہے۔
9.عدالت پارلیمنٹ کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی،نیب ترامیم کیخلاف کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا 27صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کردیا گیا،اختلافی نوٹ کے مطابق پارلیمنٹرینز کا کوئی قانون چیلنج کرنے کا حق دعویٰ نہیں بنتا، جمہوری نظام میں اکثریت کا فیصلہ یا قانون سازی حتمی تصور ہوتی ہے،قانون سازوں کے مفاد کو سامنے رکھ کر قانون سازی جانچنا پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نیچا دکھانا ہے۔
10.محسن اسپیڈ۔۔۔18گھنٹے میں پانچ ہسپتالوں کے دورے،لاہور میں جنرل،میو،چلڈرن اور گنگارام ہسپتال کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ،زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ،میڈیکل وارڈ میں مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر انتظامیہ پر برہم،باہر سے ادویات خریدنے پر ڈپٹی کمشنرکو فوری پیسے ادا کرنے کا حکم
11.معروف عالم دین طارق جمیل کابیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق،مولانا طارق جمیل کے بھائی طاہر کمال کہتے ہیں،عاصم گھر کے اندر جم میں ورزش کرنے گیا، گارڈ کا پستول چیک کرتے گولی چل گئی، جبکہ مرحوم کے بھائی کے بقول عاصم جمیل ڈپریشن کا مریض تھا،،نماز جنازہ آج رات ساڑھے 7 بجے آبائی گاؤں رئیس آباد، تلمبہ میں ادا کی جائے گی ۔
12.غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی وطن واپسی کے لئے ڈیڈل لائن کا کل آخری روز، بانوے ہزار نو سو اٹھائیس افغان پناہ گزین واپس وطن جا چکے، 29 اکتوبر کو 6ہزار 382 افغان باشندے طورخم بارڈر سے واپس افغانستان گئے،چمن میں پاک افغان بارڈر پرپیدل آمدورفت کےلئے نئی شرائط کےخلاف احتجاج اور دھرنا 10ویں روزبھی جاری،وزیراطلاعات جان اچکزئی کاکہناہےکہ دھرناکمیٹی سےرابطے میں ہیں، دھرنے والوں کے کچھ مطالبات درست ہیں،جنہیں حل کی کوشش کریں گے، جلد خوشخبری دیں گے، تاجر برادری کا کہنا ہے 30 ہزار افراد کا روزانہ پاسپورٹ پر جانا ناممکن ہے۔
13.ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ جنگ،ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں افغانستان اور سری لنکا آمنے سامنے،سری لنکا کی بیٹنگ جاری،افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،ایونٹ کے دوران پاکستان کل بنگلہ دیش سے ایڈن گارڈن کلکتہ میں ٹکرائے گا،حسن علی صحتیاب، آج پریکٹس میں حصہ لیں گے.

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین