موجودہ حالات میں میثاق معیشت ناگزیر ہے: صدر آل پاکستان انجمن تاجران

Oct 30, 2023 | 10:18:AM
موجودہ حالات میں میثاق معیشت ناگزیر ہے: صدر آل پاکستان انجمن تاجران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں میثاق معیشت ناگزیر ہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کے حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں اب میثاق معیشت ناگزیر ہے ، ساری قوم سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاکستان واپسی پر سیاست میں تلخی کا ماحول پیدا کرنے کی بجائے مفاہمت کے پیغام کو سراہتی ہے ، امید ہے جو بھی نئی حکومت آئے گی وہ میثاق معیشت کی جانب پیشرفت کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی،لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا،پہلا نمبر کس کا ہے؟

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت متعددبار میثاق معیشت کی بات کر چکی ہے اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ اسے اپنے منشور کا حصہ بھی بنائیں ، دوسری جماعتوں کو بھی اس کیلئے قائل کیا جائے ، پاکستان اب سیاسی عدم استحکام کا ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا ، دھرنوں اور احتجاج کی سیاست نے ملک کا بڑا نقصان کیا ہے ، جو بھی حکومت آئے اسے پانچ سال پورے کرنے کا موقع ملنا ہے ۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ معیشت کو سیاست سے الگ کیا جائے ، حکومت کی معاشی پالیسیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک خود مختار اور با اختیار باڈی ہونی چاہیے جو پالیسی کا جائزہ لے کر ان پر عملدرآمد اور مانیٹرنگ کی ذمہ دار ہو ۔