نیشنل بینک پر سائبر حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔۔سٹیٹ بینک

Oct 30, 2021 | 23:21:PM
سٹیٹ بینک،نیشنل بینک،سائبر سکیورٹی
کیپشن: سٹیٹ بنیک،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان ، نیشنل بینک آف پاکستان نے سائبر سیکورٹی سے متعلق ایک واقعہ کی اطلاع دی ہے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک پر سائبر سیکورٹی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس دوران نیشنل بینک آف پاکستان نے ڈیٹا کی کوئی خلاف ورزی یا مالی نقصان نہیں دیکھا ہے،سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کسی دوسرے بینک نے ایسے کسی واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے۔ بینکاری نظام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سٹیٹ بینک صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔

یاد رہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 29  اور 30 اکتوبر کی صبح کے درمیان نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا۔سائبر حملے سے بینک خدمات کا سلسلہ جزوی طور پر متاثر ہوا جبکہ متاثرہ سسٹم کو بروقت الگ کردیا گیا۔ترجمان نیشنل بینک کے مطابق بینک کو کسی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ترجمان نیشنل بینک کے مطابق سائبر حملے کے تدارک اور سسٹم کی مکمل درستی کے لیے دستیاب وسائل اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی خدمات بروئے کار لائی جارہی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ فی الحال صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل ہے، پیر کی صبح سے بنیادی بینکنگ خدمات کی بحالی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر راشد خان نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کیا کہا؟جانیے