فیس بک کمپنی کا نام تبدیل ہونے کے بعد واٹس ایپ سے متعلق بھی اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے وقت عام طور پر ’فرام فیس بک’ لکھا آتا تھا، تاہم اب اس میں تبدیلی کردی گئی۔ اب واٹس ایپ کے نئے ورژن میں ’فرام فیس ‘ کی جگہ ’فرام میٹا‘ لکھا ہوا نظر آئے گا۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 28 اکتوبر کو کمپنی کا نام تبدیل کرکے ’میٹا‘ رکھا تھا اور اب مذکورہ کمپنی کی زیر ملکیت تمام ایپس اور ویب سائٹس کے اپڈیٹ ورژنز پر ’فرام فیس بک‘ کے بجائے ’فرام میٹا’کا پیغام لکھنا شروع کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کے بالوں میں سالگرہ کا کیک کاٹتے آگ لگ گئی ۔۔ویڈیو وا ئرل
واٹس ایپ نے ایک سال قبل ہی اپنی ایپ پر ’فرام فیس بک‘ شامل کیا تھا، اس سے قبل کئی سال تک وہ اپنی پیرنٹ کمپنی کا پیغام نہیں دکھاتا تھا۔واٹس ایپ کے بعد اب جلد ہی انسٹاگرام، اوکولس اور خود فیس بک کی ایپلی کیشن پر بھی ’فرام میٹا‘ لکھا ہوا نظر آئے گا۔کمپنی کے نئے نام سے اس کی ملکیت رہنے والی تمام ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کے نام وہی رہیں گے اور وہ اسی طرح کام کرتی رہیں گی، جیسے اب تک کرتی آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر راشد خان نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کیا کہا؟جانیے