وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اکبر چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

Nov 30, 2023 | 21:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اکبر چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا محمد علی جوہر(اکبرچوک) فلائی اوورزپراجیکٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ 2.2کلومیٹر کا فلائی اوورز مبارک ہوکیونکہ یہ 2برج ہیں، مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورز تعمیر کرنے کیلئے7ماہ سے بھی کم عرصہ لگا ہے کیونکہ ڈیڑھ ماہ کورٹ سٹے آرڈررہا، مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورزکے ڈیزائن میں درخت کاٹنے پڑتے،درخت کاٹے بغیرنیا ڈیزائن تیارکرنے میں تقریباً15دن لگ گئے، ایل ڈی اے کی ٹیم اورکنٹریکٹر نے دن رات محنت کی ہے، مولانا محمد علی جوہر فلائی اوور زمشکل تھا کیونکہ آبادی کے درمیان تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ  مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورز شہر کے 7سے 8بڑے علاقوں کیلئے سہولت مہیا کرے گا، مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورزپیکو روڈ سے شروع ہوکر نہرتک سگنل فری کوریڈور ہے،مولانا محمد علی جوہر فلائی اوور زمیں 10یوٹرنزاوردو برج ہیں،کالج روڈ پر کام شروع ہوچکا ہے،آئندہ چنددنوں میں مکمل ہوجائے گا،آج ٹیم کے ہمراہ کچے کا دورہ کیاہے،کچے کے علاقے میں ہمارے 3پولیس اہلکارشہید ہوئے،ایک شہید کا جنازہ ادا کیا،شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی،کچے کے آپریشن میں پنجاب پولیس کی 2اے پی سی تباہ ہوئیں،کچے کے علاقہ جہاں حملہ ہوا اس کے چاروں اطراف سندھ ہے،صرف ایک جزیرہ نماپنجاب کا ہے،70سے80ڈاکوؤں نے حملہ کیااورہمارے 19جوانوں تھے،جنہو ں نے کئی گھنٹے مقابلہ کر کے ڈاکوؤں کو مارااوربھگادیا۔

سید محسن رضا نقوی نے مزید کہا کہ ہیلتھ،روڈ سیکٹراوردیگر سارے پراجیکٹس جو مکمل ہوئے اس کا کریڈٹ کسی ایک بندے کو نہیں بلکہ پوری ٹیم کو جاتا ہے،ہر بندہ پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے اپنا حصہ ڈال رہا ہے،اگر پراجیکٹس وقت پر مکمل ہورہے ہیں،تو کریڈٹ صرف مجھے نہیں بلکہ ساری ٹیم کو جاتا ہے،ہمیں اخبار میں تصویریں چھپوانے کا شوق نہیں،اللہ کی رضا کیلئے یہ سب کررہے ہیں، میر ایقین ہے کہ جب آپ محنت کرتے ہیں تو لوگوں کو محنت نظر آتی ہے، ہم میں سے کسی کوکریڈٹ نہیں چاہیے،ہم میں سے کسی نے کوئی الیکشن نہیں لڑنا،نہ ووٹ مانگنا ہے،ہم کو ذاتی تشہیرکی کوئی خواہش نہیں ہے،بس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں، آئندہ دنوں میں باقی جاری پراجیکٹس مکمل ہوجائیں گے، دسمبر کے اختتام تک ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن مکمل ہوجائے گی۔ 
 وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ رحیم یارخان کے دوردراز علاقے میں محکمہ صحت اورتعمیر ومواصلات زبردست کام کررہے ہیں، 40سے45سال جن ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن نہیں ہوئی،دن رات محنت سے اپ گریڈ کرارہے ہیں،جو لوگ یہاں بیٹھے ہیں یا اپنے دفاتر میں بیٹھ کر پراجیکٹس کیلئے کام کررہے ہیں سب کو مبارک دیتا ہوں، صوبائی وزراء منصورقادر،اظفر علی ناصر،بلال افضل،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،کمشنر لاہورڈویژن اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:آئی ایف ایم شرائط ، صدر نے 4 نئے آرڈیننس کی منظوری دیدی