تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک ،مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مانسہرہ، ایبٹ آباد اوربالاکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، صبح کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ادھر پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مری ، گلیات اور گر دونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صبح کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،خانیوال ،ملتان ،بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ ، دادواور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گڈ بائے نسیم شاہ کھیلوں کے میدان سے اہم خبر آ گئی