ڈالر کی قدر میں اضافہ ڈالر کی سمگلنگ سے ہوا، اسحاق ڈار

Nov 30, 2022 | 20:01:PM
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ڈالر کی قدر، اضافہ بھاری مقدار، ڈالر کی سمگلنگ،
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی خزانہ اسحاق کا کہناہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ بھاری مقدار میں ڈالر کی سمگلنگ سے ہوا، حکومت ڈالر کی سمگلنگ روکنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر خزانہ نے کہا پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں اور نہ ہی ایسا ہونے دیں گے، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یورو بانڈز کی ادائیگی بروقت ہوگی، ملک میں معاشی استحکام کےلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔
اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈالر کئی بار نیچے آیا ہے ،ڈالر ابھی 223 سے 224 کے درمیان ہے ،پاکستان کے مزید مسائل بھی ہیں،بڑا مسئلہ ہے کہ سٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق ڈالر کی سمگلنگ ہورہی ہے ،ڈالر کی سمگلنگ کو روکنے کےلئے ایکشن بھی کررہے ہیں ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ سیاسی استحکام نہیں ہوگا مسائل ہونگے،تمام سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو،سب کو پتہ ہے اگر سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو ملکی معاشی عدم استحکام ہوگا ،ان کاکہناتھا کہ کبھی لانگ مارچ ،کبھی دھرنا ،کبھی کچھ اللہ کرے سب کو ہدایت ملے ۔
اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا ،پاکستان کا بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے پلاننگ کرنا ہوگی ،ان کاکہناتھا کہ بجٹ خسارہ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اس کو کم کرنا ہوگا ۔
پاکستان اس سے زیادہ مشکل میں بھی رہا ہے لیکن ڈیفالٹ نہیں کیا ،ٹھیک ہے ہم ابھی مشکلات میں ہے اس کا یہ مطلب نہیں پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا،جو لوگ یہ بیان دیتے ہیں ان کو سوچنا چائیے وہ پاکستان کے ساتھ کیا کرنا چاہ رہے ہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان کے قرض جی ڈی پی کے حساب سے 72 فیصد ہے،امریکہ کے قرض جی ڈی پی کے حساب سے 110 فیصد ہے اور برطانیہ کو 101 فیصد ہے ،ان کا مزید کہناتھا کہ یورو بانڈز کی 3 سے 5 دسمبر تک ادائیگی کرنا ہے ۔
سیلاب کی وجہ سے تجویز دی گئی کہ اس کی ادائیگی میں دو سال کی تاخیر کرنے پر بات کی جائے ،تاخیر کی تجویز پر عمل کرنے سے ملک کیلئے اچھا تاثر نہیں جاتا،یوور بانڈز کی ادائیگی کے لئے پوری تیاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے سابق صدر جیانگ ژیمن 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے