اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ: حکومت کا پی ٹی آئی کا سیاسی و قانونی طور پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ

Nov 30, 2022 | 15:56:PM
حکومت نے پنجاب اسمبلی اور کے پی میں پی ٹی آئی کا سیاسی اور قانونی طور پر بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) حکومت نے پنجاب اسمبلی اور کے پی میں پی ٹی آئی کا سیاسی اور قانونی طور پر بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم سیاسی صورتحال پر متحرک ہوگئے۔ صدر زرداری سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کا پی ایم ہاوس میں ایک اور اہم اجلاس ہوا، جس میں عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے قانونی اور سیاسی کمیٹییاں تشکیل دے دیں۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ سیاسی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، اعظم نذیر تارڑ کو قانونی ٹیم کا ہیڈ مقرر کر دیا گیا جبکہ اسحاق ڈار بھی دونوں کمیٹیوں کو دیکھیں گے۔ ایاز صادق، خواجہ سعد، عطا تارڑ، مریم اورنگزیب اور دیگر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے دونوں کمیٹیوں سے دو دنوں میں شفارشات طلب کر لیں۔ سیاسی کمیٹی اتحادی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ قانونی کمیٹی میں اتحادی جماعتیں کے قانون دان بھی شامل ہوں گے۔