ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم کیسا رہے گا،جانیے

Nov 30, 2021 | 09:28:AM
موسم ، سرد ، خشک
کیپشن: موسم کی صو رتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردجبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی ایسا ہی رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےمیدانی اضلاع میں سموگ، دھندمیں اضافے کا امکان، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدیدسرد رہنے کاامکان ، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مردان ، چارسدہ ،نوشہرہ اور صوابی میں سموگ دھند چھائے رہنے کا امکان ، چترال،دیر ، سوات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اومی کرون ،بھارت میں بھی تباہی۔۔دنیا بھر میں خوف،ہنگامی اجلاس طلب

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا،سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینطیر آباد، موہنجو داڑو اور گردونواح میں ہلکی دھند، سموگ رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع ، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی خریدنے اور بیچنے والے خبردار۔۔بڑااعلان ہوگیا