ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی،کتنا سستا ہوا؟

Mar 30, 2023 | 11:54:AM
ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی،کتنا سستا ہوا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں ڈالرکی قد رمیں17 پیسے کمی، انٹر بینک میں ڈالر 283روپے 75پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز ڈالر کالین دین شروع ہوا تو امریکی کرنسی میں معمولی کمی آئی ،انٹر بینک میں ڈالرکی قد رمیں17 پیسے کمی، انٹر بینک میں ڈالر 283روپے 75پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 286.50 روپے پر برقرار، اوپن مارکیٹ میں یورو 307.50 روپے ،برطانوی پاونڈ 50 پیسے مہنگاہوکر 350.50 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 77.70 روپے پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 76.10 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا گیا،اس پرسیاست بندکرنی چاہیے۔آئی ایم ایف سے تکنیکی معاملات پر بات چیت ہورہی ہے، پہلی مرتبہ ملکی ذخائر 10ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں،کوشش ہے جون تک ذخائر 13ارب ڈالر تک لے جائیں،حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پوری کوشش کررہی ہے۔